فیاض تبسم وزیراعلی پنجاب شکایت سیل کے وائس چیئرمین منتخب

Jan 07, 2023


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)فیاض تبسم کو وزیراعلی پنجاب شکایت سیل کا وائس چیئرمین منتخب کردیا گیا ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اس موقع پر فیاض تبسم کا کہنا تھا میں سب 
سے پہلے وزیراعلی پنجاب پرویزالہی  اورچیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل زبیراحمدخان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہمارامشن بھی یہی تھا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا لیکن  ذمہ داری کو تہہ دل سے نبھاکرلوگوں کے مسائل کو میرٹ اور روزانہ کی بنیادپرحل کروائیں گے انشااللہ اعلی قیادت نے جوذمہ داری دی اسکو انکی توقعات سے بڑھ کرنبھائوں گا۔

مزیدخبریں