منشیات فروشوں،شراب سپلائرز کیخلاف کارروائی میں9ملزمان گرفتار 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کارروائی میں9ملزمان گرفتارکر کے5 کلو880گرام چرس اور31لیٹرشراب برآمدکر لی تھانہ روات پولیس نے خیام شہزاد سے ایک کلو750گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے ساحل لطیف سے ایک کلو250گرام چرس،تھانہ ویسٹر یج پولیس نے محمد ارسلان سے سواکلو چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے بلال سے 590گرام چرس،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے یوسف سے 525گرام چرس، تیمور سے 515گرام چرس اورعادل سے 15لیٹر شراب ،تھانہ آراے بازار پولیس نے عبدالبشیر سے6لیٹر شراب اورتھانہ ٹیکسلا پولیس نے عثمان سے 10لیٹرشر اب برآمد کرلی۔

ای پیپر دی نیشن