کامونکی(نمائندہ خصوصی)عالمی برادری جانبداری،بے حسی ترک کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے حق خودارادیت کو یقینی بنائے،ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی نیاپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کی قراردادیں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہیں،74 برس سے کشمیری اس وعدے کے وفا ہونے کے انتظار میں ہیں اقوام متحدہ کو 74 برس پہلے کئے اپنے عزم کا احترام کرنا چاہئے،انہوں نے کہاکہ حق خود ارادیت انسانی وقار کا اہم جزو ہے،اقوام متحدہ کی قرارداد سے انحراف انسانی آزادی، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی نفی ہے،بھارت مسلسل اس ناقابل تنسیخ حق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل تک ایشیائ میں دیرپا امن قائم نہیں ہوسکتا،بھارت کو ہرصورت کشمیر سے نکلنا ہوگا ۔
عالمی برادری کشمیری عوام کیلئے حق خودارادیت کو یقینی بنائے: ڈاکٹر احسان اللہ
Jan 07, 2023