سی ڈی اے نے  ملازمین کیلئے 20فی صدمہنگائی الائونس کی منظوری  


اسلام آباد (وقائع نگار )سی ڈی اے مزدور یونین کے مطالبے پر سی ڈی اے بورڈ نے گریڈ01سے گریڈ 17نان گزیٹیڈملازمین کے لیے بیس فی صد مہنگائی الائونس کی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق یہ الائونس  ملازمین کو یکم جنوری 2023سے دیا جائے گا،اس موقع پرسی بی اے کے جنرل سیکرٹری نے  سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ایسے اقدامات سے سی ڈی اے ملازمین کی مشکلات میں یقیناکمی آئے گی،امید کرتے ہیں کہ وہ سی ڈی اے ملازمین کے باقی ماندہ مطالبات پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ملازمین کی مستقلی،بچوں کی بھرتی ودیگرمسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سی بی اے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن