گوجرانوالہ:  منظوری کے باوجود پروفیسرز کے پوسٹنگ آرڈر جاری نہ ہوسکے


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) سلیکشن بورڈکی منظوری کے باوجود پروفیسرز کے پوسٹنگ آرڈر جاری نہ ہوسکے‘  ترقی پانے والے اساتذہ نئی پوسٹنگ کے بغیر ہی  ریٹائر ہونے لگے ‘ ہائیر ایجوکیشن حکام کی ہٹ دھرمی کے خلاف پروفیسرز  اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن سراپا احتجاج بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق  92 میل اور 111 فیمیل پروفیسرزکی پروموشن کیلئے سلیکشن بورڈکا اجلاس 29 اکتوبر کو ہوا جس کے منٹس پانچ دسمبر کو جاری ہوئے اس منظور شدہ لسٹ میں شامل اساتذہ میں زیادہ تر ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں لیکن ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انکی پوسٹنگ  کی سمری ابھی تک نہیں بھیجی اور سمری بھیجنے کے بعد چیف سیکریٹری اور پھر چیف منسٹر کے پاس منظوری کے لئے جائے گی نوائے اساتذہ کے صدر پروفیسر ندیم اشرفی اور سینئر وائس پریزیڈنٹ پروفیسر آمنہ منٹو،پروفیسر محمد بینظیر قاضی گوجرانوالہ نے   مشترکہ بیان میں کہا اساتذہ کو مایوسی سے نکالا جائے جن اساتذہ کی بورڈ میٹنگ ہو چکی اور وہ ریٹائرڈ ہو چکے انکی پینشن پوسٹنگ آرڈر کے بغیر شروع نہیں ہو سکتی لہٰذا سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ان اساتذہ پوسٹنگ آرڈر کی سمری فی الفور چیف منسٹر کو بھیجی جائے۔

ای پیپر دی نیشن