شیخوپورہ (نمائندہ نواے وقت)تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ محلہ پیربہار شاہ نزد پیر بہارشاہ گرلز کالج دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے محکمہ سوئی گیس کے ملازم سید مجاہد حسین رضوی کو اسکی فیملی سمیت ہزاروں روپے ‘ دو موبائل فونز دیگر کاغذات چھین کر فرار ہوگئے واضع رہے ڈکیتی کی وارداتیں روزانہ کا معمول بن چکی ہیں۔