منڈا چوک(نامہ نگار)دو بیویوں کے گھریلو جھگڑوں سے تنگشوہر نے اپنے بازو کی رگ کاٹ کر خودکشی کرلی تفصیلات کیمطابق مظفر گڑھ میں سبزی منڈی روڈ پر ٹبی چوک میں دو بیویوں کے جھگڑوں سے تنگ شخص نے خودکشی کرلی،ریسکیو کیمطابق 30 سالہ خالد نے اپنے بازو کی رگ کاٹ لی تھی اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوئی.پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ تھا.تھانہ سول لائن نے لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ۔
خود کشی