ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ اعلان

 بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنا ریٹائرمنٹ  پلان بتا دیا۔ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے مجھے دستبردار ہونا پڑا، میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی خاتون ہوں۔ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیرئیر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی، پلان یہ ہے کہ میں اب ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جاؤں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔

ای پیپر دی نیشن