الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2023 کے عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ای سی پی نے ہفتہ کو اس سلسلے میں تمام علاقائی الیکشن کمشنرز کو خطوط لکھے۔ اس نے انہیں پولنگ سٹیشنوں کی فہرستیں پولیس اور ایجنسیوں کو بھیجنے کی ہدایت کی۔ان فہرستوں کی فراہمی کے بعد علاقائی الیکشن کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی کے حوالے سے رائے طلب کریں۔حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے۔