احتساب عدالت نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دیئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم کر دی اور بینک اکاؤنٹس بھی بحال کر دیئے ہیں۔عدالت نے حکمنامے کہا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا ہے جب کہ پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کردے اس لئے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 11 دسمبر 2017 کو اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا حکم دیا تھا، اسحاق ڈار کے اشتہاری ہونے پر بینک اکاؤنٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔