امریکا نے ایران کو ڈرون فراہم کرنے والے سپلائرز پر پابندی عائد کردی

Jan 07, 2023 | 15:32

ویب ڈیسک

امریکا نے ایران کو ڈرون فراہم کرنے والے سپلائرز پر پابندی عائد کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کو ڈرون سپلائی کرنے والی کمپنی کے 6 اعلی عہدیداروں اور بورڈ ارکان پر پابندی عائد کردی گئی ۔ کمپنی پرپہلے ہی 2013 میں پابندی عائد کی جا چکی ہے۔امریکی پابندی کا شکار افراد کے اثاثے منجمد کردئیے گئے اور وہ کسی بھی بینک یا عالمی ادارے سے مالی لین دین بھی نہیں کرسکیں گے۔امریکا نے ایران پر یوکرین جنگ میں روس کو ڈرون فراہم کرنے کا الزام عائد کر کے پابندی لگائی ہے۔ ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے کی تردید کی ہے۔

مزیدخبریں