چین میں کوویڈ-19 کے مریضوں کی مدد کیلئے میڈیکل انشورنس میں ردوبدل

Jan 07, 2023 | 18:38

ویب ڈیسک

چینی حکام نے کوویڈ-19 کے مریضوں کے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے طبی انشورنس پالیسیوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے سرکلر جاری کیا ہے۔نیشنل ہیلتھ کیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن اور تین دیگر محکموں کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق یکم اپریل سے پہلے اسپتال داخل ہونے والے کوویڈ-19 کے ایسے تمام مریضوں کو اسپتال اخراجات کے لیےحکومت کی جانب سے سبسڈی دی جائے گی جو بنیادی طبی بیمہ، سنگین امراض کے بیمہ، یا طبی امداد کا فنڈ حاصل نہیں کررہے۔ میڈیکل انشورنس کے مستحق مریض 31 مارچ تک مقررہ طبی اداروں میں آٹ پیشنٹ اور ایمرجنسی کوویڈ-19 کے علاج کی فیس کا کم سے کم 70 فیصد حاصل کرسکیں گے۔نوٹس کے مطابق، دیگر طبی اداروں میں فیس درجہ دوم کی دیگر متعدی بیماریوں کے لیے معاوضے کی پالیسیوں کے مطابق ادا کی جائے گی۔ سرکلر میں کوالیفائیڈ آن لائن طبی خدمات کے لیے میڈیکل انشورنس کی ادائیگی کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں