عمران امین کا جاری منصوبوں کا دورہ ، تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا

Jan 07, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب بھی کہا جاتا ہے نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن کے منصوبوں میں اہم پیشرفت کی ہے۔ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ، والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوور کیلئے 148 میں سے 100 ریٹیننگ پائلز مکمل کر لی۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے ان جاری منصوبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔سی بی ڈی پنجاب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوور اور والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبے کی پیشرفت کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی۔ سی ای او سی بی ڈی ڈی پنجاب کے دورے دوران چیئرمین سی بی ڈی پنجاب، فضیل آصف جاہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل سی بی ڈی پنجاب، محمد عمر، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ سی بی ڈی پنجاب، آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن سی بی ڈی پنجاب آصف بابر، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر سی بی ڈی پنجاب، سمیر آفتاب سمیت  نیسپاک اور این ایل سی کے سینئر نمائندوں کی موجود تھے۔ تقریباً 9.1 بلین کے مختص بجٹ کے ساتھ، سی بی ڈی پنجاب ایک جدید، باہم منسلک کاروباری ضلع بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ 4.2 کلومیٹر پر محیط سی بی ڈی پنجا ب بلیوارڈ تین لین دو طرفہ فلائی اوور کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے کلمہ چوک کو والٹن روڈ اور سی بی ڈی پنجاب قائدڈسٹرکٹ کو سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ تک آسان رسائی دیگا۔دورے کے دوران سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے تعمیراتی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''سی بی ڈی پنجاب صوبہ پنجاب کے انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن کے منصوبوں میں حاصل ہونیوالی پیش رفت ایک بجک بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کیلئے ہماری لگن کی مثال ہے۔ ہم وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں