حضرت ابوبکر صدیقؓ  کا کردار انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے:حافظ ابراہیم نقشبندی

Jan 07, 2024

لاہور( خصوصی نامہ نگار)معروف روحانی و اصلاحی شخصیت پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے جامع مسجد’’دارالشفاء ‘‘شاہ جمال لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کی سیرت و کردار پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ سیدناحضرت ابوبکر صدیقؓکی صحابیت اورشرف کی گواہی قرآن کریم نے دی۔ہجرتِ مدینہ کے سفر میں حضرت ابوبکر صدیقؒؓ ہی حضور نبی کریم ؓکے رفیق سفر تھے۔ جب نبی کریمؓ  کا وصال ہوا تو اس وقت صحابہ کرامؓ پر بہت مشکل وقت تھا۔ ایسے نازک حالات میں حضرت ابو بکر صدیقؓ نے اپنے جذبات پر قابو پایا اورآپؓ نے خود کو بھی سنبھالا اور صحابہ کرامؓ  کو بھی سنبھالا۔ اللہ تعالیٰ نے چٹان جیسا حوصلہ حضرت صدیق اکبرؓ  کو عطا فرمایا تھا۔ چیئرمین الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ اللہ کے حبیبؐ نے حضرت ابوبکر صدیقؓ  کی بہترین تربیت فرمائی تھی اس لیے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ امیر المومنین حضرت ابو بکر صدیقؓ کے نقش قدم پر چلیں اور حضرت صدیق اکبرؓ کی سیرت کا مطالعہ کریں۔

مزیدخبریں