کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ہفتے کے روز بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ،98 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان میں تھا۔ زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں دفاتر اور دکانوں سے باہر آگئے۔