سابق ایم پی اے عمر تنویر کی ضمانت منظور، سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان  

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے ضمانت منظور ہونے کے بعد سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا۔ عمر تنویر بٹ نے کہا نو مئی کا واقعہ ایک سیاہ دن تھا، یہ واقعہ عوام اور اداروں کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش تھی۔ میں 2017 ء میں تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا، میں نے راولپنڈی میں آئی ایل ایف کی بنیاد رکھی تھی۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا مقصد ملک کے اندر ایک نیا سسٹم لانا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...