’’پے پال‘‘ سے معاہدہ، چھوٹے کاروباری افراد، فری لانسرز بھی مستفید ہوسکیں گے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومتِ پاکستان اور عالمی سطح پر رقم کی منتقلی اور دنیا بھر میں آن لائن ادائیگیوں کے نظام کو چلانے والی کمپنی ’پے پال‘ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ ’’پے پال‘‘ دنیا بھر میں آن لائن ادائیگیوں کا نظام چلاتی ہے اور یہ دنیا بھر کی 190 مارکیٹس میں آپریٹ کرتی ہے۔ خیال رہے کہ فری لانسر اور ای کامرس سے وابستہ افراد کا طویل عرصے سے مطالبہ تھا کہ ’’پے پال‘‘ کو پاکستان لایا جائے اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی پے پال کو پاکستان لانے کی کوششوں کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا۔ نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان میں پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کے ممکن ہونے کی خوش خبری سنا دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پے پال پاکستان نہیں آرہا لیکن ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ترسیلات زر کو تیسرے فریق کے ذریعے پے پال سے چینلائز کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب11 جنوری کو ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن