اکانومسٹ میں شائع ہونے والا آرٹیکل گھوسٹ، بانی پی ٹی آئی نے نہیں لکھا: سولنگی

Jan 07, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دی اکانومسٹ میں چھپنے والے مضمون کو ’گھوسٹ آرٹیکل‘(جعلی مضمون) قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آرٹیکل بانی پی ٹی نے نہیں لکھا کیونکہ نا باہر سے کوئی خط یا آرٹیکل اندر گیا ہے اور نا اندر سے کوئی چیز باہر آئی ہے، تو یقینی طور پر یہ چیز باہر ہی لکھی گئی ہے۔

مزیدخبریں