چیئرمین سینٹ، الیکشن التوا کی قرارداد منظور کرنیوالے ارکان کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد  (خصوصی رپورٹر) سینٹ میں قراردادیں منظور کر کے الیکشن کے التوا کی کوشش کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سینٹ ارکان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں درخواست وکیل اشتیاق احمد مرزا کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ سینٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کے لیے قرار داد پاس کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سینٹ میں قرارداد پاس کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، الیکشن وقت پر نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل اشتیاق احمد مرزا نے درخواست میں استدعا کی کہ چیئرمین سینٹ اور ارکان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔سینٹ میں الیکشن التوا کی قرارداد پیش کرنے والے سینیٹر دلاور خان نے بیان میں کہا ہے کہ سینٹ نے الیکشن التوا سے متعلق میری قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے۔ فورم پورا نہ ہونے کی بات کرنے والے اجلاس کے دوران نشاندہی کر دیتے میری قرارداد قانونی طور پر منظور ہوئی ہے۔ ایک رکن بھی موجود ہو فورم کی نشاندہی نہ کی جائے تو اس کا حق ہے کہ اپنا موقف پیش کرے۔
 اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ) درخواست گزار نے سینٹ قرارداد کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دینے اور قرارداد پاس کرنے والے سینیٹرز کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی اپیل بھی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...