شاہ محمود، فواد کی اپیلیں مسترد، پی ٹی آئی کے درجنوں امیدواروں، مریم نواز اور نثار کو الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور+راولپنڈی+ اسلام آباد+ کراچی+ پشاور+ جھنگ(خبر نگار+ بیورورپورٹ+نامی نگاران+نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے حوالے سے اپیلوں کو نمٹانے کے لیے مزید 3 ججوں کو پرنسپل سیٹ پر بطور الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل تعینات کردیا، ان میں جسٹس شکیل احمد،جسٹس طارق ندیم اور جسٹس احمد ندیم ارشد شامل ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کے لیے ججوں کی تعداد 6ہوگئی ہے۔ ایلیٹ ٹریبونل میں میاں نواز شریف کے حلقہ این اے 130سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست گزار شاہد اورکزئی دوسری بار بھی عدالت کے طلب کرنے پر پیش نہ ہوئے، عدالت نے آخری موقعہ دے۔ جبکہ جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے  والا  ریٹرننگ آفیسر ریکارڈ سمیت طلب۔ پی پی 115 فیصل آباد سے شاہد جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر ریٹرننگ آفیسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔  پی پی 173 سے پی ٹی آئی کے رہنماء محمد زبیر خان نیازی کی اپیل پر دفتری اعتراض ختم کر کے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ پی ٹی ائی کے این اے 106 پی پی 121 کے امیدوار عبدالباسط کے خلاف اپیل  خارج  کر دی۔ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔  مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کردیے گئے احسن اقبال نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کئے۔ایپلٹ ٹربیونل کے  نے 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔ نامزدگی مسترد کرنے کے آر او کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔  زین قریشی اور مہربانو قریشی کو این اے 150 ، این اے 151 اور پی پی 218 سے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔  فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظوری کا حکم نامہ واپس لیے جانے کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔  الیکشن ٹربیونلز نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، تیمور جھگڑا اور سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے۔ پشاور میں الیکشن ٹربیونلز نے  شیر علی ارباب،  ہنگو کے صدر یوسف خان کی اپیل بھی منظور کرلی۔ راولپنڈی میں آج الیکشن ٹربیونلز میں مجموعی طور پر 51 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر تھیں جن میں سے 32 اپیلیں منظور، 10 خارج اور 9 درخواستوں پر نئی تاریخ مقرر کردی گئی،  حلقہ پی پی 23 چکوال سے فوزیہ بہرام ،  واثق قیوم عباسی، میجر طاہر صادق، ان کی اہلیہ ناز صادق ، راجہ بشارت،کرنل اجمل صابر، مرتضیٰ ستی، طارق مرتضی، سیمابیہ طاہر، راجہ راشد حفیظ کے کاغذات منظور، الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف بھی ریٹرننگ آفیسر کے اعتراضات مسترد کر دیے۔  دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ اور ان کی اہلیہ کی اپیلوں پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی گئیں۔ مظفر گڑھ سے پی ٹی آئی کے اْمیدوار کے کاغذات نامزدگی  منظور،  الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ دستی اور بھتیجے عبدالصمد دستی، لیہ سے تحریک انصاف کے ملک نیاز احمد جکھڑ اور ملک اویس حیدر جکھڑ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ڈیرہ غازی خان سے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل اوران کے شوہرہمایوں خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔  جھنگ کے حلقہ این اے 108 سے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔  مخدوم سید فیصل صالح حیات مد مقابلہ ہونگے۔
 کراچی( نوائے وقت رپورٹ)  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیٹے اواب علوی، پی ٹی آئی کے رہنما آفتاب جہانگیر اور  خرم شیر زمان کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔حلقہ این اے 248 سے  ٹریبونل نے اسلم خان کی اپیل منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ادھر سندھ میں الیکشن ٹریبونل نے  این اے 243 سے پی ٹی آئی کے سبحان ساحل،  این اے 242 سے امجد آفریدی، پی ایس 113 کے حسنین چوہان، ہالہ سے مخدوم فضل کی اپیلیں منطورکرلیں۔   رؤف احمد اور آزاد امیدوار حلقہ پی ایس 126 سے رفیعہ حسن، آزاد امیدوار جمال الدین اور دیدار علی، این اے 237 سے فضا ذیشان کی ریٹرننگ افسران کے فیصلے کیخلاف اپیلیں منظور کرلیں۔   سندھ ہائیکورٹ کے  جسٹس عدنان الکریم میمن امیدواروں کو انتخابات لڑنے کی اجازت نہ دینے پر الیکشن ٹریبونل کے جج عدنان الکریم میمن کی ریٹرننگ افسران کے اہلیت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  محض مقدمات کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، جان بوجھ کر امیدواروں کو انتخابات لڑنے سے روکا جارہا ہے، ایسا لگ رہا ہے ریٹرننگ افسر نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ ٹریبونل نے  الیکشن کمیشن کی بھی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب ریٹرننگ دور بین لگا کر حقائق کی ٹھیک نشاندہی نہیں کرسکے تو ہم کیسے کریں؟جسٹس عدنان الکریم میمن نے امیدواروں اور وکلا سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جاؤ بابا، جاکر الیکشن لڑنے کی تیاری کرو۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...