2023 ء: پولیس خدمت کاونٹرز سے 24698 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری

Jan 07, 2024

لاہور(نامہ نگار)لاہورکے 13 ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاؤنٹرز پر شہریوں کو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس خدمت کاونٹرز سے سال 2023 میں 24698 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس خدمت کاؤنٹر جنرل ہسپتال سے4732، جناح ہسپتال سے3729،سروسز ہسپتال سے2847،میاں منشی ہسپتال سے2520،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے2236، میو ہسپتال سے1287، سرگنگا رام ہسپتال سے924جبکہ نوازشریف ہسپتال سے709 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔دیہی ہیلتھ سنٹر برکی سے 1278، اعوان ڈھائے والاسے 1652،مانگا منڈی سے1013، دیہی ہیلتھ سنٹررائیونڈسے 1009اوردیہی ہیلتھ سنٹر چوہنگ سے762 میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔ سال2023ء میں 5132پولیس افسران اور ان کے اہلخانہ کو پولیس خدمت کاؤنٹرز کی طرف سے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجراء سے شہریوں کو قانونی امور کی انجام دہی میں بھر پور مدد مل رہی ہے۔پولیس خدمت کاونٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کی طبی و قانونی معاملات میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔ خدمت کاونٹرز سے پولیس ملازمین کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اور علاج معالجہ میں بھرپور مدد مل رہی ہے۔پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو 24گھنٹے خدمات کی فراہمی جاری ہے۔

مزیدخبریں