پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج معالجہ کیلئے مزید 9 لاکھ روپے جاری

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید تقریبا 9 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ اور ویلفیئر پراجیکٹس سے حاصل آمدن سے پولیس فورس اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ آر پی اوز ، ڈی پی اوز ماتحت ملازمین کے ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ کیسز متعلقہ دستاویزات کیساتھ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...