نوجوانوں کے 50 رکنی وفدکا دورہ کیپٹل سٹی پولیس آفس

Jan 07, 2024

لاہور(نامہ نگار)فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے 50 رکنی وفدنے گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس آفس کا دورہ کیا۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے وفد کو لاہور پولیس کے تنظیمی ڈھانچے، پیشہ ورانہ تربیت، کارکردگی اور ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے بچوں کو محکمہ پولیس میں انٹرن شپ کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔انٹرن شپ پروگرام کے تحت ان نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں پولیس کیساتھ کام کرنے کا موقع دیا جاتا ہے تاکہ یہ نوجوان پولیس کی ورکنگ کو سمجھ سکیں۔فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت انٹرن شپ کرنیوالے نوجوان معاشرے میں پولیس اور عوام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر یں گے۔عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہونے سے معاشرے سے جرائم بھی کم ہوں گے۔فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام میں لڑکیوں کی شمولیت خوش آئند ہے، پڑھے لکھے نوجوان معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ ہیں۔ جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کوعوام کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔سی سی پی او لاہور نے امیدظاہر کی کہ فرینڈز آف پولیس کے تحت انٹرن شپ کرنے والے نوجوان معاشرے میں پولیس کے ایمبیسڈرز کے طور پر اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں