جان بچانے میں ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کیساتھ تعاون کرینگے : فیصل حبیب چیمہ

Jan 07, 2024

لاہور(نامہ نگار)آغا خان یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے صدر ڈاکٹر فیصل حبیب چیمہ نے ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز اور اکیڈمی کا دورہ کیا۔ڈاکٹر چیمہ نے کہا کہ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ جان بچانے اورمحفوظ معاشرے کے قیام میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کریگا۔انہوں نے شواہد پر مبنی ریسرچ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے اقدامات کے انعقاد میں مدد فراہم کرنے کا بھی عہد کیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیرنے پاکستان کے تمام صوبوں کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ تربیت میں تعاون پر ڈاکٹر فیصل اور آغا خان یونیورسٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آپریشنل ڈیٹا بیس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیاجس میں ریسکیو ہیلپ لائن، کال ڈسپیچ، فلیٹ مینجمنٹ، ٹریکنگ سسٹم، سٹیزن فیڈ بیک، اورایمرجنسی کے عملے کی مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے مجموعی کارکردگی کا جامع مانیٹرنگ سسٹم شامل ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2004 میں ایمرجنسی سروسز ڈیپاٹمنٹ نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 14 ملین سے زیادہ متاثرین کوایمرجنسی سروسز فراہم کی ہیں۔ڈاکٹر فیصل ایمرجنسی سروسز ہیڈکواٹرز و اکیڈمی کا دورہ کر نے کے بعد وزٹر بک میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ دورے کے دوران ریسکیو 1122 کے مختلف شعبوں کے مشاہدے، عملہ کے کام کرنے کے حیرت انگیز جذبے اور قیادت کے جذبے کو دیکھ کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ جب تک بامقصد قیادت جو اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کا جذبہ ہوچاہے وہ ترقی پذیر ملک ہی کیوں نہ ہو، اپنے کارکردگی بہتر کر کے عالمی معیارکے مطابق کر سکتا ہے۔۔قبل ازیں انہوں نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں مختلف تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا جن میں فائر، ریسکیو، میڈیکل، ڈیپ ویل ریسکیو، برن ہاؤس ایکسرسائز، فائر فٹ چیلنج، ہائیٹ ریسکیو، واٹر ریسکیو، سوئمنگ، اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے ساتھ جسمانی مشقیں شامل تھیں۔آخر میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے ڈاکٹر فیصل کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

مزیدخبریں