آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14جنوری سے میلبورن میں شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 112 واں ایڈیشن 14 جنوری سے آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہوگا۔ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز ،ویمنز سنگلز ، ویمنز ڈبلز ، مکسڈ ڈبلز کے علاوہ جونیئر اور وہیل چیئر کھلاڑیوں کے سنگلز اور ڈبلز کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ مینز سنگلز اوربیلا روس کی آریانا سبا لینک ویمنز سنگلز مقابلوں میں دفاعی چیمپئن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن