ہدف سے زائد ٹیکس وصولیاں، ایف بی آر کا افسروں و اہلکاروں کو بنیادی تنخواہیں بطور انعام دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ہدف سے زائد ٹیکس وصولیاں کرنے پر اپنے افسران و اہلکاروں کو بنیادی تنخواہیں بطور خصوصی انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آرنے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبر 2023ء میں مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس وصولیاں کرنے پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ فارمشنز کے کے گریڈ ایک تا 21 کے افسران و اہلکاروں کو 2 سے 4 بنیادی تنخواہیں بطور خصوصی انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن