گوجر خان(این این آئی)سابق وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ2024میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ، پوری امید ہے کہ الیکش وقت پر ہوں گے پیپلز پارٹی ہم اس کے حق میں ہے،اس میں کوئی دو رائے نہیں ،ن کا گراف پنجاب میں کم ہوا ہے، گوجر خان بھی بھاری اکثریت سے کامیاب جیتیں گے اور پنجاب میں بھی اچھے رزلٹ ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایک مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ پرویز اشرف نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جو الزامات مجھ پر مخالفین لگا رہے ہیں ان کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا ،میں تعمیری کاموں کی سیاست کرتا ہوں ،حلقہ کی بلاتفریق اور بے لوث خدمت ہی ان کے الزامات کا بذات خود ہی جواب ہیں ،پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کیمپس کا قیام ،تحصیل بھر میں گھر گھر گیس،بجلی،نوجوانوں کو نوکریاں ،انڈر پاس،پاسپورٹ آفس،نادرا دفاتر،سڑکوں کا سینکڑوں کلومیٹر تحصیل بھر کے چاروں طرف جال،بے حساب گلیوں نالیوں کے تعمیر ،ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر عوامی فلاح و بہبود کے کام ہی مخالفین کے الزامات کا جواب ہے ۔انہوںنے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں دھڑا دھڑ لوگ شامل ہو رہے ہیں جو پارٹی کی عوام میں مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہ الیکشن کا التوا کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں پوری امید ہے کہ الیکشن 8فروری 2024کو ہونگے اور پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی بہترین رزلٹ دے گی اور تحصیل گوجر خان میں ہم تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ۔
الیکشن التوا کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں ،امید ہے 8فروری کو ہونگے، پرویزاشرف
Jan 07, 2024