اپوزیشن میری مقبولیت سے خائف، خواب میں بھی نظر آتا ہوں: پرویز خٹک 

Jan 07, 2024

نوشہرہ (نیٹ نیوز) چیئرمین  پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں میری مقبولیت سے خائف ہیں، اْن کو دن رات  خواب میں بھی میں ہی نظر آتا ہوں جس کی وجہ سے یہ لوگ ذہنی دباؤ کا شکار  ہو چکے ہیں۔ ورکرز کنونشن سے خطاب میں  پرویز خٹک نے کہا کہ 8 فروری کا دن باریاں بانٹنے والوں کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن  اور  تحریک انصاف نے پاکستان کے 22 کروڑ  عوام کو  اندھیرے میں رکھا اور  ووٹ حاصل کر کے اپنے منشور پر عمل نہیں کیا۔ سانحہ نو مئی کا دن پاکستان کے 22 کروڑ عوام کبھی نہیں بھول سکتے۔ 

مزیدخبریں