شکر گڑھ ( نامہ نگار )بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار‘ شاعر ‘ادیب اور گلوکار بذریعہ راہداری کرتارپور پہنچے ، پاکستانی ڈرامے اور فلموں کے اداکاروں اور گلو کاروں نے پڑوسی ملک سے آئے فنکاروں کا استقبال کیا اور تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔ بھارتی فنکاروں نے بہترین انتظامات پر انتظامیہ اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور لنگر ہال میں مزے مزے کے پکوانوں اور چائے کی خوب تعریف کی۔ بھارت سے بذریعہ راہداری لیجنڈ فنکارہ ڈولی سنگھ ونے جوشی ، ارویندر بھٹی ، فلم اداکارسندھیا گپتا،شمی چوہدری ،کمل جیت سنگھ اور تیجندر ادا ، بھارتی شاعر ادیب گگندیپ کور،پنجابی فلمی اداکارہپریتی جی اور منپریت کور بھی کرتار پہنچیں ، پاکستانی فنکاروں اداکارہ میگھا،طارق طافو، ممتاز جی، مدیحہ شاہ ، پپو سمراٹ ،فلم اسٹار، ٹی وی اور اسٹیج آرٹسٹ، کامیڈین‘افتخار ٹھاکر ‘ کامیڈین انور مسعود، گلو کارہ فرح ناز ، فوک گلو کار نصیر احمد ، ناہید خان،ڈائریکٹر، پروڈسر محمد اسلم شیخ ، رؤف لالہ نے مہمانوں کا درشن ڈیوڑی پر استقبال کیا۔پنجابی گلوکارجسپریت شرما اور بالی ووڈ گلوکارتیجوانی کٹو اور بلبیر کور سمیت دیگر فنکاروں نے دربار بابا گورو نانک پر ماتھا ٹیکا۔ لنگر ہال میں فنکاروں کی تواضع مکس سبزی ، چنے ، دال مکس ، سویابین کے پکوڑوں، سادہ پلاؤ اور گرمس گرم چائے سے کی گئی۔فلمی ستاروں نے مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور بہترین انتظامات پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتارپور کا شکریہ ادا کیا۔