پشاور (بیورو رپورٹ) باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک سے آئے ہوئے دو مشتبہ مسافروں میں کرونا کے نئے ویرینٹ کے حوالے سے ٹیسٹ کر لئے گئے ہیں۔ خیبر پی کے میں کرونا کے نئے ویرینٹ کے شدید ترین خطرات کے باعث محکمہ صحت، صوبے بھرکے تمام ڈپٹی کمشنرز، کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔