صنم جاوید کےکاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا

لاہور ہائیکورٹ اپیلٹ ٹریبونل  نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل  پر فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق صنم جاوید نے این اے120،119اور پی پی 150سے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل  پر سماعت کی۔اپیلٹ کورٹ نے صنم جاوید کے قومی اسمبلی سے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے کاغذات  نامزدگی  کیخلاف اپیل خارج کردی۔اپیلٹ ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا،اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔

ای پیپر دی نیشن