بھل صفائی کی مہم میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز)کا کردار

Jan 07, 2024

 لاہور (آئی این پی ) لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) نے موبائل پر نہروں کی نگر انی کیلئے نگران ایپ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس حوالے سے 3 جنوری 2024  کو لمز کے مرکزی دفتر میں تربیتی اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا، اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے افسران بالا و دیگر افسران نے شرکت کرکے تربیت حاصل کی۔ حکام کے مطابق مذکورہ منصوبے کے تحت لمز ڈرون اور سٹیلائیٹ کے ذریعے 22ہزار کلومیٹر طویل نہروں کی بھل صفائی اور مرمت کا جائزہ لے گا، نگرانی جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی، اس حوالے سے لمز نگران ٹیموں کی روانگی کا سلسلہ 5 جنوری 2024 سے شروع ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ملک میں زراعت کی بہتری اور ترقی کیلیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کے تحت( لمز)لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم نے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت منعقدہ سمپوزیم میں نامور معیشت دانوں، تحقیقی اداروں کے نمائندوں اور اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کیں۔  سمپوزیم میں زرعی نظام کو مستحکم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جدید زرعی آلات کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی، سمپوزیم میں ذرائع آبپاشی اور بیج کاری سے متعلق اصلاحات کے بارے میں تفصیلا بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں