راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈیژن لیاقت علی چٹھہ نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ہسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے ہولی فیملی ہسپتال کی بندش کی وجہ سے مریضوں کا لوڈ بڑھنے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مرمت کے کام کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پروائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عمر، ڈی ایم ایم ایس RIUT ڈاکٹر اظہر، ایکسئین بلڈنگ بھی وہاں موجود تھے،کمشنر کا ہسپتال کے کچھ واڈز میں HVAC کے سنسرز میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیٹنگ سسٹم غیر فعال ہونے کا سختی سے نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے لئے اس سردی کو برداشت کرنا ممکن نہیں، HVAC سنسرز کو فوری تبدیل کر کے آج شام تک مکمل فعال کیا جائے۔ کمشنر راولپنڈی کا ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، ریڈیالوجی، ڈائیلاسز سینٹرو او پی ڈی کا دورہ کیا اورہسپتال میں دی جانے والی سہولیات پر ڈی ایم ایس سے تفصیلی بریفنگ لی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ اہلیان راولپنڈی کے لئے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔یہ ہسپتال مریضوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ ہسپتال میں آسان رسائی دینے کے لئے سروس روڈ سے تمام تجاوزات کو ختم کردیاگیا ہے۔مختلف وارڈز کے دورے کے موقع پر کمشنر راولپنڈی نے مریضوں اور انکے اہل خانہ سے گفتگو سے گفتگو کی اور ہسپتال میں دی جانے والے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر مریضوں کی جانب سے فراہم کردہ طبی سہولیات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
کمشنر کاراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ہسپتال کا دورہ
Jan 07, 2024