راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کمیٹی کا 15 واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی اور راولپنڈی کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ترقیاتی کاموں اور تدریسی امور کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے سال 2024 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں شعبہ او پی ڈی اور ایمرجنسی میں سہولیات کی بہتری کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی۔سینڈیکیٹ نے بہت سے نئے تدریسی پروگراموں کی بھی منظوری دی جس میں پی ایچ ڈی اور نرسنگ کے ماسٹر پروگرام بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر کی میڈیکل کی تعلیم، تحقیق اور مریضوں کے علاج کے لییگراں قدر خدمات کو سراہا اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، وی سی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی، ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان سمیت صحت کے شعبہ سے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ، ادویات کی فراہمی، مفت ٹیسٹ کی سہولیات کے حوالے سے تمام صحت کے تمام پراجیکٹ کی نگرانی وزیراعلی پنجاب خود کررہے ہیں۔ انہوں نے ہولی فیملی ہسپتال کو جدید تقاضوں پر استوار کیا جارہا ہے۔