عوام باشعور ہو چکی ، کھوکھلے نعروں میںآنے والی نہیں، مصطفیٰ نوا زکھوکھر

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) این اے 47 اورحلقہ این اے48 سے امیدوار مصطفیٰ نوا زکھوکھر نے کہا  پچھلے سولہ ماہ کی حکومت آپ کے سامنے ہے جس میں تمام سیاسی جماعتیں کسی نا کسی طرح حکومت کا حصہ رہی ہیں۔سیاسی جماعتیں اقتدار حاصل کرنے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیںتاکہ اقتدار حاصل کر کے بینک کے بند اکائنٹس کو بحال کروا سکیں اپنی اور اپنے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل سے نکلوا سکیں اور اپنے خلا ف مقدمات کو ختم کروا سکیں۔ عوام کی فلاح اور پاکستان کی بہتری ان کی ترجیحات میںشامل نہیں ہیں۔ حکمران مہنگائی اور غربت پر قابو نہ پا سکے پاکستانی عوام باشعور ہو چکی ہے اب عوام سیاستدانوں کے جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں میںآنے والی نہیں چند ماہ قبل توجوسیاسی اشرافیہ آپس میں بھائی بھائی تھے اب اقتدار کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے خلاف تلح بیان بازی کر رہے ہیں پورے پاکستان میں اسلام آباد کے عوام کا شمار باشعور لوگوں میں ہوتا ہے الیکشن میں امیدوار کو منتخب کرنے کا ہمارا فیصلہ بھی باشعور ہونا چاہئے ۔پاکستان میں سیاست دانوں کے نہ کوئی نظریات رہے اور نہ کوئی اصول رہے۔ اس وقت ساری تگ ودو اقتدار کے حصول تک محدو دہے، چاہے اس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے۔عوامی مسائل و مشکلات  پر کسی کی توجہ نہیں، تعلیم صحت اور ملکی خوشحالی ، نظام انصاف کی درستگی کسی طور بھی سیاسی جماعتوں کی ترجیحات میں شامل نہیںاس موقع پر پی ڈبلیو ڈی کی معروف سیاسی شخصیات سعید کھوکھر ، ملک پرویز اور دیگر مقرین نے کہا مصطفیٰ نواز کھوکھر کے خاندان کی خدمات اسلام آباد کے لوگوں سے دھکی  چھپی  نہیں ان خاندان گزشتہ چالیس سال سے سیاست میں حصہ لے رہا ہے ہم مصطفیٰ نواز کھوکھر کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا  8 فروری کو  پی ڈبلیو ڈی  کے   پولنگ سٹیشن مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بھاری اکثریت میں کامیاب کرا کر ایوان تک پنچائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن