نگران وزیر آئی ٹی نے پاکستانی فری لانسر کیلئے خوشخبری سنا دی

Jan 07, 2024 | 13:27

نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمرسیف نے پاکستانی فری لانسرز کے لیے خوشخبری سنا دی۔اپنے ویڈیو بیان میں نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستانی فری لانسر اب پے پال کے ذریعے پیسے وصول کرسکیں گے۔انہون نے بتایا کہ فری لانسرز کو پاکستان میں بیٹھ کر پے پال کا اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہو گی، تھرڈ پارٹی کے تحت پاکستانی فری لانسرز کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں پیسے مل سکیں گے۔نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا نئی اسپیس ٹیکنالوجی کے باعث نجی کمپنیاں پاکستان آکر لوگوں کو کمیونیکیشن مہیا کر سکیں گی۔

مزیدخبریں