نوشہرہ ورکاں: گھریلو ناچاقی، شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا 

Jan 07, 2024

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) خاوند نے بیوی کو آگ لگا دی۔ جو جھلس کر بعدازاں دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سٹی نوشہرہ ورکاں کے محلہ رڑوالہ کے رہائشی حسن نواز نے گھریلو ناچاقی پر اپنے بہنوئی سفیان سے مل کر اپنی بیوی انیقہ کو آگ لگا دی جسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال لاہور لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ مقامی پولیس نے مقتولہ کے والد غلام محسن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں