قومی نصاب کے تحت 28 سال بعد نویں سے بارھویں تک نئے مضامین متعارف 

Jan 07, 2024

کراچی (نیٹ نیوز) قومی نصاب کونسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے بارھویں جماعت میں نئے مضامین متعارف کروا دیئے گئے۔ قومی نصاب کونسل کی جانب سے اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور اب طلبہ جدید دور سے ہم آہنگ نئے مضامین پڑھ سکیں گے۔ وفاق کے بعد صوبوں میں بھی مرحلہ وار نوٹیفائی کیا جارہا ہے کہ نویں سے بارھویں جماعت کے اختیاری، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹیکنیکل مضامین یعنی مجموعی طور پر 83 مضامین اپ ڈیٹ کیے جائیں گے۔ لازمی مضامین 2006 میں جبکہ اختیاری مضامین 1995 میں آخری مرتبہ اپ ڈیٹ ہوئے تھے۔

مزیدخبریں