شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی رمضان نگہبان پیکج کے تحت فوڈ ہیمپرز کی پیکنگ کا عمل رات گئے تک جاری، رمضان ٹو نگہبان پیکج کے تحت مہیا کی جانے والی اجناس کی مقدار و معیار اور فوڈ ہیمپرز کی پیکنگ کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں نذیر احمد نے پیکنگ سینٹر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عثمان خدادا ، ریوینیو آفیسرز اور متعلقہ ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔