نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کے لئے سرکاری عملہ متحرک ہو چکا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی مستحقین کی تصدیق کا عمل جاری ہے انہوں نے بتایا کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں کل 27209 افراد اس سکیم سے مستفید ہونگے ۔ رمضان المبارک سے پہلے نگہبان رمضان پیکج تقسیم کر دیا جائے گا۔ جس میں دس کلو آٹا دو کلو چینی دو کلو چاول دو کلو گھی اور دو کلو بیسن شامل ہے ۔جو وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پہلی بار مستحق افراد کے گھروں کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا۔
نوشہرہ ورکاں: نگہبان رمضان پیکج سے 27209 افراد مستفید ہونگے
Jan 07, 2024