گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) شہری کے گھر داخل ہونےوالے ڈاکو گن پوائنٹ پر21لاکھ روپے سے ،22تولے زےورات ، موبائل فونز اور دےگر قےمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔مےاں سانسی روڈ کے رہائشی ابوبکر کے گھر گزشتہ شام دو ڈاکوزبردستی اندر داخل ہوئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر تمام اہلخانہ کوےرغما ل بنا کر ان سے موبائل فونز، طلائی زےورات اور نقدی چھےننے کے بعد انہےں کمرے مےں قےد کر دےا۔اےک ڈاکو اسلحہ تان پر اہلخانہ کے پاس کھڑا رہا جبکہ دوسرے ڈاکو نے سےف المارےوں مےں پڑے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زےورات اور دےگر قےمتی سامان نکال لےا اور ڈاکو واردات کرکے موقع سے فرار ہو گئے ۔ متاثرہ خاندان کے مطابق ڈاکو 21لاکھ روپے سے زائد نقدی، 22تولے طلائی زےورات ،لاکھوں روپے مالےت کے موبائل فونز اور قےمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہےں ۔ پولےس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔