امریکی دارلحکومت واشنگٹن کا درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ، شدید گرمی کی لہرمزید چوبیس گھنٹے برقراررہے گی

درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کی ریکارڈ سطح پرپہنچنے سے واشنگٹن  کے شہری شدید گرمی کے باعث بے حال ہیں ۔ بچے بوڑھے اورجوان درجہ حرارت بڑھنے کے بعد  مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کررہے ہیں اوران کا زیادہ تر وقت فواروں اورپانی کے ساتھ اٹھکھیلیاں  کرتے ہوئے گزر رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں سے پہلے گرمی کی شدت میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔ واضح رہے کہ  یورپی ممالک برطانیہ ، فرانس اور اٹلی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن