تھری گارجز کارپوریشن کے سربراہ کوگوئنگ نے بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں توانائی کے بحران اورنئے ڈیموں کی تعمیر کے بارے می تبادلہ خیالہ کیا ۔ صدرآصف زرداری نے کہا کہ پاکستان میں چینی دوستوں کےلیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس پر کوگوئنگ نے کہا کہ تھری گارجز کارپوریشن گلگت بلتستان میں سات ہزار میگاواٹ کا ڈیم بنائے گی جبکہ کوہالہ کے مقام پربارہ سو میگا واٹ کا ڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا ۔ چینی کمپنی پن بجلی کے ان دونوں منصوبوں میں دس ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کریگی ۔