کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بیاسی پوائنٹس اضافے کے نو ہزارچھ سو ستاون جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس چھیانوے پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزارپانچ سو گیارہ کی سطح پر موجود ہے۔ اب تک دو سو انتیس کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہواہے۔ ایک سو ستاون کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،انسٹھ کی قیمتوں میں کمی اور تیرہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔ مارکیٹ میں اب تک ساٹھ لاکھ حصص کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جا رہا ہے ان میں جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی، پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ ، ایم ٹیکس لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک اورلوٹ پی ٹی اے سرفہرست ہیں۔