ہالی وُڈکی معروف اداکارہ ِلنڈسے لوہان کو عدالت کا حکم نہ ماننے پرنوے روز قید کی سزا سنادی گئی

Jul 07, 2010 | 20:17

سفیر یاؤ جنگ
بیورلے ہلز کی اعلٰی عدلیہ کی جج مارشا ریول نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لنڈسے لوہان نوے روز کی جیل کاٹنے کیلئے خود کو بیس جولائی تک حکام کے حوالے کردیں۔ فیصلہ سننے کے بعد لوہان دھاڑیں مارکررونے لگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ مقام حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، آج اس فیصلے سے ان کے کیریئر کوایک داغ لگ جائے گا۔ واضح رہے کہ لنڈسے لوہان کو دو ہزار سات میں نشے میں ڈرائیونگ کرنے پر عدالت نے الکوہل ایجوکیشن کی سات کلاسز اٹینڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔ لوہان کی جانب سے سات بار الکوہل ایجوکیشن کلاسز میں حاضر نہ ہونے پرعدالت نے انہیں  تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔
مزیدخبریں