لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب انٹر ڈویژنل بوائز انڈر16ہاکی چیمپین شپ کے دوسرے روز فیصل آباد، ساہیوال اور لاہور نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ہیں جبکہ ایک میچ برابر رہا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں فیصل آباد نے بہاولپور کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ ہاف ٹائم پر سکور4-0تھا۔ دوسرا میچ ملتان اور گوجرانوالہ کے مابین ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ہاف ٹائم پر میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ تیسرے میچ میں ساہیوال نے ڈی جی خان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ ہاف ٹائم پر سکور2-1تھا۔ چوتھے میچ میں لاہور نے راولپنڈی کو صفر کے مقابلے میں دس گول سے شکست دی۔ ہاف ٹائم پر سکور6-0تھا۔ چیمپین شپ کے تیسرے روز آج مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد کا مقابلہ ملتان سے، گوجرانوالہ