پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کےحوالے سےدونوں ملکوں کے درمیان کوئی رسمی یا غیر رسمی معاہدہ نہیں ہے۔ امریکہ

واشنگٹن میں ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ڈرون حملوں کےحوالے سے کسی تحریری معاہدے کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تعاون سے انکار کیا توالقاعدہ کے بارے میں کوئی اطلاع ملنے پریکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔ اہلکارکا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی حکام کی تعداد میں پہلے ہی کمی کی جاچکی ہے۔ امریکی اہلکار نےکہا کہ آئی ایس آئی نےسی آئی اے کےساتھ تعلقات کو باضابطہ بنانے کا مطالبہ نہیں کیا اور ایسا کوئی معاہدہ القاعدہ کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن