کراچی میں دہشت گردی ، اورنگی ٹاؤن اوربنارس پل پر بسوں میں فائرنگ اورمختلف کارروائیوں میں بتیس افراد جاں بحق ہوگئے،تین روز میں مرنے والوں کی تعداد پینسٹھ ہوگئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ تین روز سے جاری پرتشدد واقعات کا سلسلہ تاحال جاری ہے اورشہر میں رات سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں بتیس افراد جاں بحق اورمتعدد زائد زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ تین روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد پینسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔ بنارس پل پردوبسوں میں فائرنگ سے دس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اورنگی ٹاؤن میں بس پرفائرنگ سے تین شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، گارڈن میں فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور سمیت تین افراد چل بسے جبکہ گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا، واقعے کے بعد ہلاک ہونے والوں کے ورثاء نے یونیورسٹی روڈ پر لاشوں کے ہمراہ احتجاج بھی کیا، گلستان جوہر میں ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین مزید افراد مارے گئے، اُدھر بلدیہ ٹاؤن نمبرسات میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ سرجانی ٹاؤن میں بھی ایک شخص اندھی گولی کا شکارہوگیا، ملیر کے علاقے جام گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ زاہد اورقصبہ کالونی میں زوہیب جاں بحق ہوگیا، ٹاورکے نزدیک فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ اورنگی ٹاؤن میں زخمی ہونے والی بچی چل بسی۔ رام سوامی میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ کراچی کے ہسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن