کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے بسوں پرفائرنگ اورٹارگٹ کلنگ کے دیگر واقعات میں متعدد افراد کی ہلاکت کے بعد شہرمیں خوف وہراس نے ڈیرے ڈال دئیے ، کئی پیٹرول سٹیشنزسکیورٹی خدشات کی بناء پربند کردیئے گئے جبکہ بیشتر پیٹرول سٹیشنوں اور سی این جی سٹیشنز پر موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دوسری طرف کئی علاقوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سڑکیں سنسان ہوگئیں اور شہری گھروں میں محصورہوکررہ گئے۔ شہر میں ٹرانسپورٹروں نے اپنی سروس بند کردی، بس مالکان نے ڈرائیورز کو فوری طورپربسیں کھڑی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔