ملک بھرمیں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے اور شارٹ فال پانچ ہزارایک سو سترمیگاواٹ ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے

پیپکو ذرائع کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار تینتالیس جبکہ طلب اٹھارہ ہزار دو سو تیرہ میگاواٹ ہے ۔ ہائیڈل ذرائع سے چارہزارنو
سو بہتر ،تھرمل سے ایک ہزار آٹھ سو اٹھارہ ،آئی پی پیز سے چھ ہزار پچاس جبکہ رینٹل پاورپلانٹ سے دو سو تین میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔ بجلی کی طلب اور پیداوارمیں فرق سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے شہروں میں بارہ سے چودہ گھنٹے جبکہ دیہات میں بیس سے بائیس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی کی بندش سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جبکہ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بعض علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...